بھکر: پانچ روز بعد حالات معمول پر، تعلیمی ادارے آج سے کھل گئے

Bhakkar

Bhakkar

بھکر (جیوڈیسک) بھکر میں دو مذہبی گروپوں میں کشیدگی کے پانچ روز بعد حالات آہستہ آہستہ معمول پر آرہے ہیں۔ کوٹلہ جام، پنج گرائیں اور دریا خان سمیت ضلع بھر میں بند تمام تعلیمی ادارے آج سے کھل گئے۔ ضلع بھکر کے علاقوں کوٹلہ جام، دریا خان اور پنج گرائیں میں حالات 5 روز بعد معمول پر آگئے ہیں۔

ڈی سی او ممتاز حسین کے مطابق امن و امان بر قرار رکھنے کیلئے ضلع بھر میں دفعہ 144 برقرار رہے گی اس دوران احتجاجی ریلیاں نکالنے اور مظاہرے پر پابندی عائد ہوگی جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کا گشت بھی جاری رہے گا۔ پانچ روز میں تفتیش کے دوران 47افراد کو تین ماہ کیلئے میانوالی اور سرگودھا کی جیلوں میں نظر بند کردیا گیا ہے۔ 20 افراد سے پولیس تفتیش کر رہی ہے۔