اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی کابینہ نے کونسل آف یورو کنونشن پر دستخط کی منظوری دے دی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کونسل آف یورو کنونشن پر دستخط کی منظوری دے دی گئی۔
اجلاس کے دوران وزیر اعظم نواز شریف نے ہدایت کی کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی جلد وطن واپسی کیلئے تمام اقدامات کئے جائیں۔ ذرائع نے بتایا کہ معاہدے پر دستخط کے بعد ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی وطن واپسی ممکن ہو سکے گی۔ ذرائع کے مطابق تما م قانونی امور میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے اہل خانہ کو بھی اعتماد میں لیا جائے گا۔