پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت میاں نواز شریف اور شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان کو در پیش تمام مسائل کو حل کرنے میں کامیاب ہو جائے گی

ملکہ : ایم پی اے چوہدری شبیر احمد کوٹلہ نے برسلز میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت میاں نواز شریف اور شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان کو در پیش تمام مسائل کو حل کرنے میں کامیاب ہو جائے گی۔ اب حکومتی سطح پر کرپشن ختم ہو چکی ہے۔ توا نائی کے مسئلہ کو حل کرنے کے لیے بھر پور کوشش کی جا رہی ہے۔

دہشت گردی کے خاتمہ کے لیے نئی پالیسی کو بنایا جا ریا ہے۔ اور جلد ہی پاکستان کی غریب عوام کے مسائل ختم ہوں گے۔ اور وہ بھی اپنی زندگی میں ایک نئی کامیابی اور ترقی دیکھیں گے۔ اُنہوں نے علاقہ کے مسائل کا ذکر کر تے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ علاقہ سے ہر قسم کی بدامنی اور غنڈہ گردی کو ختم کر دیا جائے گا۔ اور نئے ترقیاتی پروگرام شروع کیے جائیں گے۔