وِن ڈیزل کی فلم رڈک کی نمائش 6 ستمبر کو ہوگی

Rdk

Rdk

ہالی ووڈ ایکشن ہیرو وِن ڈیزل کے مداحوں کے لئے اچھی خبر ہے، ان کی سائنس فکشن فلم ”رڈک” چھ ستمبر کو نمائش کے لئے پیش کی جا رہی ہے۔ فلم ”رڈک”دی کرونیکل آف رڈک سیریز کی تیسری فلم ہے۔

فلم میں وِن ڈیزل نے ”رڈک” کا کردار ادا کیا ہے، جسے مردہ سمجھ کر ایک سیارے پر چھوڑ دیا جاتا ہے۔ خطرناک خلائی مخلوق سے بچنے کے لئے رڈک کو سخت جدوجہد کرنا پڑتی ہے اور آخرکار وہ اپنے دشمنوں پر فتح پا کر اپنے آبائی سیارے ”فوریا’ ‘کو بچانے پہنچ جاتا ہے۔ فلم میں کارل اربن اور کیٹی ساکوف نے اہم کردار ادا کئے ہیں۔