لاہور ہائیکورٹ نے سیلاب متاثرین سے فیول ایڈجسٹمنٹ کی وصولی روک دی

LHC

LHC

لاہور (جیوڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بجلی کے بلوں کے ذریعے فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کی وصولی روک دی اور 18 ستمبر کیلئے وفاقی حکومت اور نیپرا کو نوٹس جاری کر دیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے روبرو مختلف درخواست گزاروں نے رٹ پٹیشنز دائر کیں، جن میں موقف اختیار کیا کہ سیلاب زدہ علاقوں میں انڈسٹری بند ہے۔

جبکہ فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز میں بقایاجات کی وصولی بھی کی جا رہی ہے، جو متاثرین پر اضافی بوجھ ہے، عدالت نے ابتدائی سماعت کے بعد سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بجلی کے بلوں کے ذریعے فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کی وصولی روکنے کا حکم دیدیااور وفاقی حکومت اور نیپرا کو 18 ستمبر کیلئے نوٹس جاری کر دیا۔