گجرات کی خبریں 27.08.2013

فاران گروپ آف ٹیکنیکل انسٹیٹیوٹس پاکستان کا بہترین ادارہ ہے۔پروفیسر روبینہ شاہین
گجرات (جی پی آئی ) فاران گروپ آف ٹیکنیکل انسٹیٹیوٹس کا ریکارڈ قابل تحسین ہے۔ دس سال لگاتار بورڈ میں پوزیشنیں حاصل کرنا اسی ادارے کا امتیاز ہے۔ ان خیالات کا اظہار ممتاز ماہر تعلیم محترمہ پروفیسر روبینہ شاہین یونیورسٹی آف گجرات نے گزشتہ روز فاران گروپ آف ٹیکنیکل انسٹیٹیوٹس کے ہیڈ آفس کے دورہ کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ گجرات جیسے شہر میںاس معیارکے ادارے کا قیام بہت بڑا کارنامہ ہے۔ کیونکہ ٹیکنیکل ایجوکیشن کے بغیر ملکی ترقی ناممکن ہے۔ جہاں پر عام تعلیم ضروری ہے وہیں پر فنی تعلیم کا حصول بے حد ضروری ہے۔ ماہر اساتذہ اور کوالیفائیڈ سٹاف ہی بچوں کی بہترین تعلیم و تربیت کا فریضہ سرانجام دے سکتے ہیں۔ طارق جاوید چوہدری نے جس طرح ماہرانہ انداز میں اس ادارے کو منظم کیا ہے۔ہم ان کی کاوشوں کو سراہتے ہیں۔ اور ہماری تجویز ہے کہ اس ادارے میں طالبات کیلئے بھی کلاسز کا اجراء کیا جائے ۔کیونکہ فنی تعلیم کے لئے بھی اہم ہے اور وہ اس سے ملکی ترقی میں اپنا کردار احسن طریقے سے سرانجام دے سکیں گی۔ مینجنگ ڈائریکٹر فاران گروپ آف ٹیکنیکل انسٹیٹیوٹس طارق جاوید چوہدری نے بریفنگ کے دوران بتایا کہ ہمارا ادارہ پاکستان میں واحد ہے جس میں ٹیلی کام اور دیگر ٹیکنالوجیز میں بیک وقت پرائیویٹ سیکٹر میں ڈپلومے کروائے جار ہے ہیں۔پنجاب بورڈ آف ٹیکینکل ایجوکیشن کا ریکارڈ اس بات کا ثبوت ہے کہ ہم اپنے بچوں کی کس انداز میں تربیت کر رہے ہیں۔ 30کنال اراضی پر مشتمل جدید ترین سہولیات سے مزین دیونہ منڈی کیمپس قائم کیا گیا ہے۔ جس میں دو کروڑ روپے مالیت کی مشینری نصب کر دی گئی ہے۔اس کے علاوہ ویلڈنگ ورکشاپ ،CNCمشینز، کمپیوٹرائیزڈ مکینکل مشین، ہارڈنیس ٹیسٹنگ مشین،سائل ٹیسٹنگ مشین و دیگر مشینری کی وجہ سے طلباء کی بہترین تربیت کا عمل پایہ تکمیل تک پہنچ سکے گا۔ہم نے کوشش کی ہے۔ کہ کم فیس میں بچوں کو زیادہ سے زیادہ تربیت دی جاسکے۔ کیونکہ عام آدمی کے وسائل اتنے نہیں کہ وہ اپنے بچوں کو فنی تعلیم کیلئے لاہور یا اسلام آباد کے اداروں میں بھجوا سکے۔ گجرات کے علاوہ دیونہ منڈی، سیالکوٹ، جہلم، گوجرخاں، راولاکوٹ، کوٹلی ، بھمبراور واہ کینٹ میں بھی ہمارے ادارے اپنے فرائض احسن طریقے سے سرانجام دے رہے ہیں۔ اور پاکستان کو ناقابل تسخیر بنانے کیلئے نوجوان نسل کو ہنر مند بنایا جا رہا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یونیورسٹی آف گجرات نے سالانہ امتحان 2014 ء کے لیے پرائیوٹ امیدواروں کی رجسٹریشن کا آغاز کر دیا
گجرات (جی پی آئی ) یونیورسٹی آف گجرات نے بی اے / بی ایس سی اور ایم اے / ایم ایس سی سالانہ امتحان 2014 ء کے لیے پرائیوٹ امیدواروں کی رجسٹریشن کا آغاز کر دیا ہے ۔ سنگل فیس کے ساتھ پرائیوٹ امیدواروں کی رجسٹریشن کا آغاز 30 اگست2013ء سے ہو گا اور رجسٹریشن کی آخری تاریخ31 اکتوبر2013 مقرر کی گئی ہے ۔ دوگنا فیس کے ساتھ رجسٹریشن کی تاریخ یکم نومبر 2013 سے لیکر 29 نومبر 2013 تک ہو گی۔ جبکہ تین گنا فیس کے ساتھ رجسٹریشن کی تاریخ 2 دسمبر 2013 سے لیکر 31 دسمبر 2013 تک ہو گی۔ اس مقصد کے لیے رجسٹریشن فارم بنک آف پنجاب کی مقرر کردہ برانچوں سے مبلغ30 روپے میں دستیاب ہو گا علاوہ ازیں یہ فارم یونیورسٹی آف گجرات کی ویب سائٹ www.uog.edu.pk سے بھی حاصل کیا جاسکتا ہے ۔ رجسٹریشن کی سنگل فیس مبلغ2000/- روپے مقرر کی گئی ہے ۔ رجسٹریشن فارم کے ہمراہ میٹرک، ایف اے، بی اے یا مساوی قابلیت کے سرٹیفیکیٹس کی مصدقہ کاپی ، شناختی کارڈ کی مصدقہ کاپی اور ایک عدد پاسپورٹ سائز تصویر منسلک کرنا لازمی ہے ۔ اگر انٹر کا امتحان گجرات یونیورسٹی کی حدود سے باہر کسی بورڈ سے پاس کیا ہو تو اصل NOC منسلک کرناضروری ہے ۔ 31 دسمبر 2013 کے بعد رجسٹریشن فارم دستی یا بذریعہ ڈاک بالکل وصول نہیں کیا جائے گا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جلالپورجٹاں کے ڈاکٹر ثاقب مرزا سے 15لاکھ روپے بھتہ مانگنے والے 4ملزمان گرفتار
گجرات (جی پی آئی)جلالپورجٹاں کے ڈاکٹر ثاقب مرزا سے 15لاکھ روپے بھتہ مانگنے والے 4ملزمان گرفتار جلالپورجٹاں کے ڈاکٹر ثاقب مرزا سے 15لاکھ روپے بھتہ مانگنے والے 4ملزمان گرفتار تفصیلات کے مطابق :۔جلالپورجٹاں میں ڈاکٹر عطاء الرحمان کے قتل کے وقوعہ کے بعد مورخہ 18.08.13کو ڈاکٹر ثاقب مرزا آف الائیڈ ہسپتال جلا لپورجٹاں کو ایک نامعلوم کال موصول ہوئی کہ ہم کو 15لاکھ بھتہ دے دو ورنہ تمارا انجام بھی ڈاکٹر عطاالرحمن جیسا ہوگا ۔اس فون کال کی اطلاع ڈاکٹر ثاقب مرزا نے پولیس کو دی ۔جس کے بعد DPOگجرات سید علی ناصر رضوی نے فوری سخت ایکشن لیتے ہو ئے اپنی زیر نگرانی مختلف ٹیمیں تشکیل دیں جنہوں نے سائینٹیفک طریقوں سے تفتیش کر تے ہوئے ان ملزمان کو ٹریس کیا ۔DPOگجرت سید علی ناصر رضوی کی قیادت میں DSPصدر سرکل شعیب چیمہ ،SHOتھانہ سٹی جلالپورجٹاں فراست چٹھہ ، انچارج CIAوقار گجر نے معہ نفری چھاپے مار کر ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ DPOگجرات علی ناصر رضوی نے پولیس لائن میں منعقدہ پریس کانفرنس میں میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ ملزمان صابر عرف صابرا ٹنڈا ساکن ڈھلو شرقی ، قیصر ماچھی سکنہ ڈھلو شرقی ، خورشید عرف خورشیدہ سکنہ شہباز پور جلالپورجٹاں اور الطاف جٹ سکنہ ڈھلو شرقی کو گرفتار کیا گیا ۔ جنہوں نے بھتہ خوری کی کئی وارداتوں کے کرنے کا اعتراف کر لیا۔ DPOسید علی ناصر رضوی نے بتایا ڈاکٹر ثاقب مرزا کا بھتہ کیس گجرات پولیس کے لئے کسی چیلنج سے کم نہ تھا وہ بھی ایک ایسے موحول میں یہ دھمکی دی گئی تھی ۔ جب جلالپورجٹاں میں پہلے ہی پولیس ایک ڈاکٹر کے اندھے قتل کو ٹریس کرنے میں مصروف تھی ۔ گرفتار ہونے والے ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں اور ان کے خلاف مختلف تھانہ جات میں مختلف ادوار میں مقدمات درج رجسٹر ہیں۔یہ تما م ملزمان عرصہ دراز سے جلالپورجٹاں کی عوام کے لئے وبال بنے ہوئے تھے ۔جن کے خلاف تھانہ سٹی جلالپورجٹاں میں بھتہ خوری کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔اور ان کو انشاء اللہ کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔DPOگجرات سید علی ناصر رضوی نے اس بات کا عزم کیا کہ ضلع گجرات کو بھتہ خوروں سے پاک کرکے دم لیں گئے۔ قاتل اور بھتہ خور جانور ہیں اور جانوروں کی جگہ یا تو پنجرہ ہوتی ہے یا وہ زیر زمین ہوتے ہیں۔ضلع کا امن تباہ کرنے والوں کے لیے ضلع میں کوئی جگہ نہیں ہے۔ڈاکٹر عطاء الرحمان کا اندھا قتل ٹریس اور ملزمان کی گرفتاری اور ڈاکٹر ثاقب مرزا سے بھتہ مانگنے والے ملزمان گرفتار کرنے والی ٹیم کے لیے DPO گجرات سید علی ناصر رضوی نے50 ہزار روپے نقد انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لائیو سٹاک ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام ویٹرنری ہسپتال ڈنگہ ا پ گریڈ کر نیکا فیصلہ کر لیا گیا :ڈاکٹرلیاقت علی
گجرات(جی پی آئی) لائیو سٹاک ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام ویٹرنری ہسپتال ڈنگہ ا پ گریڈ کر نیکا فیصلہ کر لیا گیا ہے منصوبے پر اڑھائی کروڑ روپے لاگت آئے گی ان خیالات کا اظہار ڈی او لائیو سٹاک ڈاکٹر لیاقت علی نے بات چیت کے دوران کیا ۔انہوں نے بتایا کہ ایم این اے چوہدری جعفر اقبال کی کاوش سے ویٹرنری ہسپتال کی اپ گریڈیشن کا منصوبہ شروع کیا گیا ہے جس پر 25.497ملین روپے لاگت کا تخمینہ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ڈی سی او آصف بلا ل لودھی کی طرف سے منظوری کے بعد سالانہ ترقیاتی پر وگرام میں شمولیت کے لئے کیس صوبائی حکومت کو بھجوایا جا رہا ہے اور فنڈز کے اجراء کے ساتھ ہی کام شروع کر دیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ ڈنگہ میں ویٹرنری ہسپتال آٹھ کنال اراضی پر مشتمل ہے جس کے لئے جدید مشینر ی پہلے ہی لائیو سٹاک ڈیپارٹمنٹ کے پا س موجو د ہے اپ گریڈ یشن کے اس منصوبے کے تحت ہسپتال کے اندر ہی گریڈ 18کے سنیئر ویٹرنری آفیسر اور سٹاف ممبران کے لئے چار کوارٹر ز بھی تعمیر کئے جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ اپ گریڈیشن منصوبے کی تکمیل سے نہ صرف مویشی پال حضرات کو اپنے جانورو ں کے علاج معالجہ کے لئے سہولیات دستیاب ہوں بلکہ سنیئر ڈاکٹر اور تربیت یافتہ سٹاف 24گھنٹے دستیاب ہو سکے گا۔ ڈاکٹر لیا قت علی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ضلع گجرات میں لائیو سٹاک کی ترقی اور مویشی پال حضرات کی خوشحالی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
” افضلیہ ویلفیئر فاؤنڈیشن ”کے زیر اہتمام سیلاب زدگان میں خوراک کی امداد تقسیم
گجرات (جی پی آئی)” افضلیہ ویلفیئر فاؤنڈیشن ”کے زیر اہتمام سیلاب زدگان میں خوراک کی امداد تقسیم کرنے کیلئے ” کاروانِ پیر سیال لجپال ” کے نام سے صاحبزادہ پیر محمد افضل قادری ،حاجی محمد اسلم جنجوعہ ،صاحبزادہ محمد ضیاء اللہ رضوی،علامہ شاہد چستی ،قاری خالد محمود قادری اپنے رضا کاروں کے ہمراہ ونی کے تارڑ ضلع حافظ آباد کے لئے مرکز اہلسنت نیک آباد گجرات سے روانہ ہو گئے ۔اس موقع پرصاحبزادہ پیر محمد افضل قادری نے کہا: حدیث نبوی ہے: مسلمان ایک جسم کی طرح ہیں جس کے ایک عضو کو تکلیف ہوتو سارا جسم جاگنے اور بخار کی تکلیف اٹھاتا ہے۔ لہذا مسلمانوں کو بھوکے اور مصیبت زدہ غریب وبے سہار ا لوگوں کو خوراک پہنچانے اور اُن کے مکانوں کی مرمت کیلئے نکل کر سنت ِ نبوی اور طریقہ بزرگان دین پر عمل کرنا چاہیے ۔انہوں نے کہا: مولائے کائنات حضرت علی المرتضی شیر خدا کرم اللہ وجہہ الکریم کا فرمان ہے : روز ِ قیامت سب سے سخت عذاب اُن مالداروں کو ہو گا جن کے بخل کی وجہ سے لوگوں کو بھوک کی تکلیف پہنچی۔