کراچی اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان جاری

KSE

KSE

کراچی (جیوڈیسک) کراچی اسٹاک مارکیٹ میں آج بھی شدید مندی کا رجحان دیکھنے میں آرہا ہے۔ کراچی اسٹاک ایکسچینج میں ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100 انڈیکس میں 537 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

جس کے نتیجے میں انڈیکس کم ہوکر 21986 کی سطح پر آگیا۔ گذشتہ روز بھی مندی کے باعث انڈیکس 398.53 پوائنٹس کی کمی کے بعد 22523.71 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔