راجر فیڈرر اور جوکووچ یو ایس اوپن ٹینس کے دوسرے رانڈ میں

Roger Federer - Jukuuc

Roger Federer – Jukuuc

نیویارک (جیوڈیسک) سابق چمپئن راجر فیڈرر اور ٹاپ سیڈ نوواک جوکووچ یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دوسرے رانڈ میں پہنچ گئے، آسٹریلیا کی سمانتھا اسٹوزر کا سفر پہلے ہی راونڈ میں ختم ہو گیا۔ نیویارک میں جاری ایونٹ میں نوواک جوکووچ کا مقابلہ لیتھوینیا کے ریکارڈس بیرانکیس سے تھا، ٹاپ سیڈ کھلاڑی نے چھ ایک، چھ دو اور چھ دو سے یہ میچ جیت کر دوسرے رانڈ میں جگہ بنالی۔ پہلے رانڈ کے ایک اور میچ میں سابق چمپئن راجر فیڈرر سلوانیہ کے گریگا زیملجا کو شکست دینے میں کامیاب ہوئے۔

انکی جیت کا اسکور چھ تین، چھ دو اور سات پانچ رہا۔ بیلا روس کی وکٹوریہ آزارینکا اور ڈنمارک کی کیرولائن ووز نیاکی نے کامیابی کے ساتھ دوسرے مرحلے میں جگہ بنالی۔ لیکن 2011 کی چمپئن سمانتھا اسٹوزر کا سفر پہلے ہی راونڈ میں 17 سالہ وکٹوریہ ڈیوال کے ہاتھوں شکست کے ساتھ ہی ختم ہوگیا۔ امریکی کوالی فائر نے آسٹریلوی کھلاڑی کو پانچ سات، چھ چار اور چھ چار سے شکست دے کر ایونٹ سے باہر کردیا۔