اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد واقعے کے مرکزی ملزم سکندر کی اہلیہ کنول سے تفتیش مکمل کرلی گئی ہے۔۔پولیس نے ملزمہ کا مزید ریمانڈ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسلام آباد ڈرامے کیمرکزی ملزم سکندر کی اہلیہ کنول اور دونوں بچے پولیس کی تحویل میں ہے۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے کنول کوجسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمہ سے تفتیش مکمل کرلی گئی ہے اب ملزمہ کا مزید ریمانڈ نہ لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کنول کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل منتقل کیے جانے کا امکان ہے۔ بچوں کو سکندر کے اہل خانہ کے حوالے کرنے کیلئے حافظ آباد میں اس کیبھائی اور والدہ سے رابطہ کر لیا گیا ہے۔ ملزمہ کنول کو آج عدالت میں پیش کیا جائیگا۔