اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد واقعہ کی ملزمہ کنول کو 14 روزہ ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا گیا، عدالت نے دونوں بچے نانا کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا۔ اسلام آباد واقعہ کی ملزمہ کنول کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔
پولیس نے استدعا کی کہ ملزمہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر بھجوا دیا جائے، اس پر عدالت نے ملزمہ کو جیل بھجواتے ہوئے 11 ستمبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا، دوسری طرف عدالت میں ملزمہ کنول کی درخواست ضمانت بھی دائر کر دی گئی جس پر سماعت 30 اگست کو ہو گی۔