وزیراعظم نواز شریف رواں ماہ صدر پاکستان آصف علی زرداری کو الواداعی عشائیہ دے کر ایوان صدر سے رخصت کرینگے۔ وہ گھڑیاں آخر قریب آگئی جب ملک کی تاریخ میں پہلی بار کوئی صدر اپنی آئینی جمہوری مدت پوری کرنے کے بعد ایوان صدر سے جمہوری طور پر رخصت ہونگے۔
پانچ سال تک ملک طرح طرح کے نامساعد حالات سے نبرد آزما رہا جن میں سر فہرست دہشت گردی ، میمو کیس، اسامہ آپریشن، منتخب وزیراعظم کی نااہلی، میگا کرپشن اور سوئس مقدمات ہے۔
سابقہ حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرنے کے بعد اقتدار سے دستبردار ہورہی ہے۔ اسی طرح آصف علی زرداری پانچ سالہ دور صدارت مکمل کرکے ستمبر کے پہلے ہفتے میں اپنی تمام ترذمہ داریاں نو منتخب صدر ممنون حسین کے حوالے کر کے ملکی تاریخ میں پہلی بار جمہوری اور آئینی طریقے سے وزیراعظم کے ممکنہ الواداعی عشائیے کے ایوان صدر سے رخصت ہونگے۔