سپین سائیکل ریس، چوتھا مرحلہ ڈینیل مورینو نے جیت لیا

Spain

Spain

سپین (جیوڈیسک) سائیکل ریس کے چوتھے مرحلے میں ڈینیل مورینو نے میدان مار لیا جبکہ وینسینزو نیبالی نے ییلو جرسی پر قبضہ جما لیا ہے۔ میڈرڈ سپین کے خوبصورت اور دلکش مناظر میں جاری سائیکل ریس کا چوتھا مرحلہ ایک سو نواسی کلومیٹر کے فاصلے پر مشتمل تھا۔

جس میں میزبان ملک کے رائیڈر نے شاندار پرفارمنس دکھاتے ہوئے پہلی پوزیشن اپنے نام کی۔ سوئزرلینڈ کے فیبیان کینسلرا دوسرے اور آسٹریلیا کے مائیکل میتھیو تیسرے نمبر پر رہے۔ ایونٹ میں مجموعی طور پر اطالوی سائیکلسٹ (Vincenzo Nibali) سب سے آگے ہیں۔ امریکہ کے (Chris Horner) دوسری اور آئرش رائیڈر (Nicolas Roche) تیسری پوزیشن پر موجود ہیں۔