گوجرانوالہ: زمین کے تنازع پر ایک ہی خاندان کے 5 افراد قتل

Gujranwala

Gujranwala

گوجرانوالہ (جیوڈیسک) گوجرانوالہ میں زمین کے تنازع پر مخالفین نے فائرنگ کرکے ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کو قتل کر دیا۔ تھانہ واہنڈ و کے علاقہ کلوکلاں میں دو گروپوں کے درمیان زمین کا تنازع تھا۔

صبح ایک گروپ کے افراد فصل کاشت کرنے کیلئے پہنچے تو مخالفین نے فائرنگ کر کے صفدر، بشیر، گلفام اور اصغر سمیت پانچ افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا اور فرار ہو گئے۔ فائرنگ کی زد میں آکر ایک شخص زخمی بھی ہو گیا جسے ڈسٹرکٹ ہسپتال گوجرانوالہ منتقل کر دیا گیا ہے۔ اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری جائے واردات پر پہنچ گئی اور ضروری کارروائی شروع کر دی۔