حکومت سندھ نے فلار ملز مالکان کے آگے گھٹنے ٹیک دیئے

Flower Mills

Flower Mills

حکومت سندھ نے فلار ملزمالکان کے آگے گھٹنے ٹیک دیئے۔ گندم اور آٹے کی سرکاری قیمت میں باضابطہ طور پر پانچ روپے فی کلو کا اضافہ کر دیا گیا۔ آٹے کے ایکس مل نرخ انتالیس روپے پچاس پیسے اور گندم کے چونتیس روپے پچاس پیسے فی کلو مقرر کر دیئے۔ گندم اور آٹے کے نئے سرکاری ریٹس کراچی میں وزیر خوارک جام مہتاب نے فلار ملز ایسوسی ایشن سندھ کے چئیرمین عنصر جاوید کے ساتھ مذاکرات میں مقرر کئے۔

وزیر خوراک سندھ نے اس موقع پر فلار ملز کو حکومت کے مقرر کردہ نرخ پر آٹا فروخت کرنے اور خلاف ورزی کی صورت میں سخت تادیبی کاروائی کی روایتی دھمکی بھی دی ہے۔ آٹے کے ریٹیل سطح پر نرخ انتطامیہ طے کرے گی۔ پرچون سطح پر آٹا پہلے ہی سرکاری نرخ سے پانچ روپے فی کلو مہنگا بیالیس سے پینتالیس روپے فی کلو فروخت کیا جارہا تھا اور حکومت سندھ خاموش تماشائی بنی ہوئی تھی۔