را جہ یاسر سرفراز خان کے بنگلے کوٹ سرفراز خان چکوال میں منعقد ہوا اجلاس میں بلدیات کے حوالہ سے اہم امور پر تبادلہ خیال
Posted on August 28, 2013 By Geo Urdu سٹی نیوز
چکوال (پ۔ر) پاکستان تحریک انصاف ضلع چکوال کی تما م قیادت بلدیاتی انتخابات کیلئے مشترکہ حکمت عملی پر متفق۔ تمام فیصلے ضلعی تنظیم اور پارٹی کی اعلیٰ قیادت سے مشاورت کے بعد متفقہ طور پر ہونگے۔ پاکستان تحریک انصاف کے قومی و صوبائی اسمبلی کے سابق امیدواروں جن میں راجہ یاسر سرفراز خان،سردار منصور حیات ٹمن، کرنل سلطان سرخرو، پیر شوکت حسین شاہ آف کرولی، پیر نثار قاسم جوجی شاہ اور چوہدری علی ناصر بھٹی شامل ہیں۔
کا اجلاس گذشتہ روز راجہ یاسر سرفراز خان کے بنگلے کوٹ سرفراز خان چکوال میں منعقد ہوا اجلاس میں بلدیات کے حوالہ سے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور تمام رہنماؤں نے چند اہم فیصلے متفقہ طور پر کئے سب سے اہم فیصلہ یہ کیا گیا کہ کوئی رہنماء اپنا سیاسی فیصلہ باقی رہنماؤں سے بالاتر ہوکر نہ کرے گا بلکہ تمام فیصلے باہمی مشاورت اورپارٹی تنظیم کے ساتھ ساتھ اعلیٰ قیادت کی ہدایات کیمطابق کئے جائیں گے۔
یہ بھی طے پایا کہ پاکستان تحریک انصاف تمام یونین کونسلوں کی تمام نشستو ں سے اپنے امیدوار سامنے لائے گی اور کوئی بھی رہنماء یا اس کا گروپ باہمی مشاورت کے بغیر کسی سے اتحاد نہ کرے گاعلاوہ ازیں تنظیم کی مشاورت کے ساتھ یونین کونسل کی سطح پر کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی جو نشستوں کیمطابق امیدواروں کا فیصلہ کریں۔ گی۔ اس موقع پر تمام رہنماؤں نے مشترکہ بیان دیا کہ اُن کے گروپ اور حامی آج بھی پاکستان تحریک انصاف کا حصہ ہیں اور پاکستان تحریک انصاف کو مضبوط کرنے کی جدوجہد جاری رکھیں گے اور مستقبل کی سیاست پارٹی بنیادوں پر ہی ہو گی اور چھوٹے چھوٹے آزاد گروپوں کی اہمیت بتدریج ختم ہونے کو ہے۔