سندھ اسمبلی کے وفد نے گیلری میں بیٹھ کر پنجاب اسمبلی کی کارروائی دیکھی

Punjab Assembly

Punjab Assembly

لاہور (جیوڈیسک) پنجاب اسمبلی کااجلاس لاہور میں جاری ہے، سندھ اسمبلی کے 20 رکنی وفد نے بھی گیلری میں بیٹھ کر ایوان کی کارروائی دیکھی۔ ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے اکن نے کراچی میں فوج بلانے کی حمایت کی جبکہ پیپلزپارٹی، مسلم لیگ فنکشنل اور تحریکِ انصاف کے ارکان نے اس کی پرزور مخالفت کی۔ پنجاب اسمبلی کا اجلاس حسبِ معمول تقریبا2 گھنٹے کی تاخیر سے شروع ہوا۔

صدارت اسپیکر رانا محمد اقبال نے کی، سندھ اسمبلی کا 20 رکنی وفد بھی پنجاب اسمبلی پہنچا، جس نے گیلری میں بیٹھ کر ایوان کی کارروائی دیکھی۔ سندھ اسمبلی کے ارکان نے پنجاب اسمبلی کے احاطے میں ذرائع سے گفتگو بھی کی، مسلم لیگ فنکشنل کی رکن نصرت سحر کا کہنا تھا کہ پنجاب آنے کا مقصد ہم آہنگی بڑھانا ہے۔

کراچی میں فوج نہیں بلانی چاہئے، پیپلزپارٹی کے اکن فیاض بٹ نے کہاکہ زندہ دلانِ لاہور کے مہمان ہیں، وزیر اعلی شہباز شریف سے ملاقات اچھی رہی، ایم کیو ایم کے رکن سید وقاص حسین نے کہا کہ کراچی میں پولیس اور رینجرز عوام کو تحفظ دینے میں ناکام ہو چکی ہیں، فوج بلانے کا مقصد یہ نہیں کہ وہ آکر حکومت سنبھال لے، تحریک انصاف کے رکن خرم شیخ کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم 5 سال تک حکومت کا حصہ رہی، گورنر اب بھی انہی کے ہیں، کسی صورت فوج کا مطالبہ نہیں کر سکتے۔