پاکستان ریلوے اراضی پر قام سینکڑوں کھوکھوں کو ایک بار پھر مسمار کر دیا گیا
Posted on August 28, 2013 By Noman Webmaster سٹی نیوز
چکوال: پاکستان ریلوے اراضی پر قام سینکڑوں کھوکھوں کو ایک بار پھر مسمار کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق یہاں ریلوے اراضی پر قائم سینکڑوں کھوکھوں ای این ریلوے سجاداعوان، ریلوے کے ملازمین کی کثیر تعداد اور امن و امان قائم رکھنے کے لئے پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ مسمار کر دیا گیا۔ ای این ریلوے کے مطابق ناجائز قابضین سے اراضی خالی کرنے کے لئے ایک ماہ کا نوٹس دیا گیا تھا۔
مگر انہوں نے اس پر عمل درآمد نہیں کیا جس پر مجبورا آپریشن کرنا پڑاہے۔ واضح رہے کہ ر یلوے کی اس اراضی پر آپریشن کلین اپ سے یہ قابضین دوبارہ چند دنوں کیاندر اندر تجاوزات قائم کرلیتے ہیں جس کی وجہ سے ایسے آپریشن بے اثر لگتے ہیں۔ دریں اثناء کھوکھا متاثرین نے ڈھڈیال چوک کے مقام پر مندرہ چکوال روڈ کو ایک گھنٹہ کے لئے بلاک کئے رکھا۔
کھوکھا متاثرین کے راہنما منظور نے ریلوے حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ متاثرین کے لئے متبادل جگہ کا انتظام کرے یا کھوکھا مالکان کو اپنی اراضی لیز یا کرائے پر دینے کی پالیسی وضع کرے تاکہ سکون کے ساتھہ کاروبار کرکے اپنے بال بچوں کا پیٹ پال سکیں۔ بعد ازاں مسلم لیگ ن کے راہنما حیدر سلطان کی یقین دہانی پر مظاہرین پر امن طور پر منتشر ہو گئے۔