تحصیلدار بھمبر نے 43 سال قبل ہونے والے جعلسازی کے زریعے ہو نیوالے انتقالات کا منسوخ کر دیا
Posted on August 28, 2013 By Geo Urdu سٹی نیوز
بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) تحصیلدار بھمبر نے43 سال قبل ہونے والے جعلسازی کے زریعے ہو نیوالے انتقالات کا منسوخ کر دیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تحصیلدار بھمبر عیص بیگ نے موضع پنڈ جٹاں تحصیل سماہنی کے مشہور مقدمہ رشیدہ بی بی بنام محمد بشیر میں فیصلہ سناتے ہوئے قرار دیا کہ 43 سال قبل ہونے والے انتقالات نمبر 1733 اور 2093 کو منسوخ کر تے ہوئے قرار دیا۔
کہ شرعی ورثا ء کے حصص کے تعین قرآن پاک کی سورة نسا ء کے اندر موجود ہے اس لیے بیٹیوں اور بہنوں کو ان کی شرعی وراثت سے محروم نہیں کیا جاسکتا مشہور مقدمہ کی پیروی سائلہ کی جانب سے چوہدری ظفر ایڈووکیٹ نے کی جبکہ مسئول محمد بشیر کی جانب سے چوہدری طارق جاوید ایڈووکیٹ نے پیروی کی مسئول محمد بشیر محکمہ مال سے پٹواری ریٹائرڈ ہیں۔