کجلی میں عید ملن پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے تقریب کے میزبان صوفی مشتاق حسین بھٹی نے مطالبہ کیا

چکوال: کجلی میں عید ملن پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے تقریب کے میزبان صوفی مشتاق حسین بھٹی نے مطالبہ کیا کہ کال آئل فیلڈ میں مقامی لوگوں کو حسب ضابطہ روزگار فراہم کیا جائے نیز علاقے میں ڈسپنسری کا قیام بھی عمل میں لایا جائے۔ مشتاق حسین بھٹی نے کہا کہ امیر پور منگن تا ملہال مغلاں سڑک کا بقیہ حصہ پختہ کیا جائے۔

پنجڈھیرہ، کجلی،کال تا ڈھوک مہری اور ڈھوک ملکاں پختہ سڑکیں تعمیر کی جائیں۔ صوفی مشتاق حسین بھٹی نے اپنے سپاسنامہ میں پنجڈھیرہ، ڈھوک کرم کعبہ، پنڈی گجراں اور دیگر درجنوں دیہاتوں کی زمینیں کال آئل فیلڈ کے زہر یلے پانی سے بنجر ہونے کا تذکرہ کیا۔