پاکستان تحریک انصاف لاہور کے نائب صدر یاسر گیلانی نے سیلاب سے متاثرہ علاقو ں کا دورہ کیا
Posted on August 28, 2013 By Noman Webmaster سٹی نیوز
چکوال: پاکستان تحریک انصاف لاہور کے نائب صدر یاسر گیلانی نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور متاثرین سیلاب میں راشن تقسیم کیا، شاہدرہ کے علاقے حاجی کوٹ کے مقام پر ذرائع کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے یاسر گیلانی نے کہا کہ شاہدرہ کے اکثر علاقوں میں سیلاب کا پانی کھڑا ہے اور لوگوں کے گھروں میں کئی کئی فٹ تک پانی موجود ہے۔
پانی میں گھر ے ہونے کے باوجود لوگ صاف پانی کو ترس رہے ہیںسڑکیں ٹو ٹ پھوٹ کا شکار ہے ،تعفن پھیلنے سے وبائی امراض پھیل رہی ہیں ،انہوں نے ڈپٹی کمیشنر سے مطالبہ کیا کہ ان علاقوں میں سے فوری طور پر پانی کی نکاسی کا بندوبست کریںاور سیلاب سے متاثرہ افراد کی ہنگامی طور پر ان کے گھروں میں واپسی یقینی بنائی جائے۔
ان کی بحالی صرف تحریک انصاف کی زمہ داری نہیں بلکہ پوری قوم سیلاب متاثرین کی مشکلات اور درد کا احساس کرے اور دل کھول کر متاثرین سیلاب کی مدد کریں۔ ان کے ہمراہ حافظ شاہد، منظور حسین، مزمل، میاں مبشر،عمر درازاور عدیل نواز موجود تھے۔