پیپلز پارٹی کی ایم این اے علیزے اقبال نے استعفی دے دیا

Aliza Iqbal

Aliza Iqbal

کراچی (جیوڈیسک) اسپیکر قومی اسمبلی نے سندھ سے پیپلز پارٹی کی مخصوص نششت پر منتخب ہونے والی رکن اسمبلی علیزے اقبال حیدر کا استعفی منظور کر لیا۔ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے عیلزے اقبال حیدر کا استعفی اسپیکر سردار ایاز صادق کو بھجوایا تھا۔

اسپیکر کی منظوری کے بعد استعفی الیکشن کمیشن کو بھجوا دیا گیا ہے۔ علیزے اقبال حیدر کی جگہ پیپلز پارٹی کی ثریا جتوئی رکن قومی اسمبلی ہوں گی۔ پارٹی ذرائع کے مطابق علیزے اقبال حیدر نے ذاتی وجوہات کے باعث استعفی دیا۔