لائیو سٹاک ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام ویٹرنری ہسپتال ڈنگہ اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا: ڈاکٹر لیاقت علی

گجرات: لائیو سٹاک ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام ویٹرنری ہسپتال ڈنگہ ا پ گریڈ کر نیکا فیصلہ کر لیا گیا ہے منصوبے پر اڑھائی کروڑ روپے لاگت آئے گی ان خیالات کا اظہار ڈی او لائیو سٹاک ڈاکٹر لیاقت علی نے بات چیت کے دوران کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ایم این اے چوہدری جعفر اقبال کی کاوش سے ویٹرنری ہسپتال کی اپ گریڈیشن کا منصوبہ شروع کیا گیا ہے۔

جس پر 25.497 ملین روپے لاگت کا تخمینہ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ڈی سی او آصف بلا ل لودھی کی طرف سے منظوری کے بعد سالانہ ترقیاتی پر وگرام میں شمولیت کے لئے کیس صوبائی حکومت کو بھجوایا جا رہا ہے اور فنڈز کے اجراء کے ساتھ ہی کام شروع کر دیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ ڈنگہ میں ویٹرنری ہسپتال آٹھ کنال اراضی پر مشتمل ہے۔

جس کے لئے جدید مشینر ی پہلے ہی لائیو سٹاک ڈیپارٹمنٹ کے پاس موجود ہے اپ گریڈ یشن کے اس منصوبے کے تحت ہسپتال کے اندر ہی گریڈ 18کے سنیئر ویٹرنری آفیسر اور سٹاف ممبران کے لئے چار کوارٹر ز بھی تعمیر کئے جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ اپ گریڈیشن منصوبے کی تکمیل سے نہ صرف مویشی پال حضرات کو اپنے جانوروں کے علاج معالجہ کے لئے سہولیات دستیاب ہوں۔

بلکہ سنیئر ڈاکٹر اور تربیت یافتہ سٹاف 24 گھنٹے دستیاب ہو سکے گا۔ ڈاکٹر لیا قت علی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ضلع گجرات میں لائیو سٹاک کی ترقی اور مویشی پال حضرات کی خوشحالی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔