سکھر (جیوڈیسک) بسکٹ بنانے والی فیکٹری سے بازیاب کرائی گئی غیر ملکی خاتون کو عدالت میں پیش کر دیا گیا، عدالت نے دارلامان بھجواتے ہوئے فلپائن کے سفارتخانے کو نوٹس بھیجنے کا حکم دے دیا۔ سکھر میں پیر کو عدالتی حکم پر بسکٹ فیکٹری میں چھاپہ مارا گیا اور فلپائن کی شہری ماریہ کو بازیاب کرایا گیا۔
سیشن کورٹ میں فلپائنی خاتون کا بیان قلمبند کیا گیا اور اسے دارالامان میں رکھنے کی ہدایت کی۔ عدالت نے فلپائنی سفارتخانے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے چار روز بعد ان کے نمائندے کو پیش ہونے کا حکم دیا۔ ماریہ کے وکیل نے بتایا کہ اس نے ایک ریکروٹنگ ایجنسی کے ذریعے فیکٹری میں ملازمت کی۔ عدالت نے ریکروٹنگ ایجنسی کو بھی نوٹس جاری کر دیا ہے۔