پنجاب میں نئے بلدیاتی نظام سے عوام کے مسائل بہتر انداز میں حل ہونگے: یاسر مشتاق بھٹی
Posted on August 28, 2013 By Noman Webmaster گوجرانوالہ
گوجرانوالہ: پاکستان مسلم لیگ(ن)یوتھ ونگ پی پی 91 کے صدریاسرمشتاق بھٹی نے کہا ہے کہ پنجاب میں نئے بلدیاتی نظام سے عوام کے مسائل بہتر انداز میں حل ہونگے ضمنی انتخابات کے بعد اب مسلم لیگ (ن) بلدیاتی انتخابات میں بھی مخالفین کا صفایا کر کے رکھ دے گی۔
پورے ملک میں مسلم لیگ کے امیدوار بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کا نیا بلدیاتی نظام عوامی مسائل کے حل کی نوید ہے۔اس کے نفاذ سے عوام کے مقامی سطح کے مسائل بہتر اندازمیں حل کرنے میں مدد ملے گی۔ اس وقت صرف میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف واحد لیڈر ہیں۔
جنہیں عوامی حمایت اور ہمدردیاں حاصل ہیں اور انشاء اللہ میاں برادران عوام کے اعتماد پر پورا اترتے ہوئے ملک کو بحرانوں سے نکال کر دم لیں گے۔ ضمنی الیکشن میں کامیابی کی طرح بلدیاتی الیکشن میں بھی مسلم لیگ(ن) انشاء اللہ کلین سویپ کرے گی۔