کراچی (جیوڈیسک) کراچی شرح سود میں ہونے والی کمی کے باعث جولائی کے دوران بنکوں کے اسپریڈ ریٹ میں مزید چار بیسز پوائنٹ کی کمی ہوئی۔ اسٹیٹ بنک کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی کے مہینے میں بنکوں کا اوسط اسپریڈ ریٹ چھ، اعشاریہ تین ایک فیصد رہا۔
جون کے دوران بنکوں کی جانب سے اوسط اسپریڈ ریٹ چھ اعشاریہ تین پانچ فیصد کی سطح پر تھا۔ بنکوں کی جانب سے کھاتیداروں کو دئیے گئے منافع اور قرضوں پر شرح سود کے درمیان فرق ایک سال کے دوران تراسی بیسز پوائنٹس کم ہوا۔