آسٹریلیا میں عام انتخابات 7 ستمبر کو ہوں گے

Australia

Australia

کانبیرہ (جیوڈیسک) کانبیرہ آسٹریلیا میں 7 ستمبر کو عام انتخابات ہونے جا رہے ہیں اور وزیر اعظم “کیون رڈ”کی “لیبر پارٹی “کا مقابلہ ہمیشہ کی طرح” لبرل پارٹی” سے ہے۔ الیکشن سے قبل دونوں جماعتوں کے امیدواروں کے درمیان آخری ٹی وی مباحثہ ہوا۔

لبرل پارٹی کے امیدوار” ٹونی ایبٹ” کا کہنا تھا کہ اچھے مستقبل کیلیے غیر ملکی سرمایہ کاروں کو آسٹریلیا میں سرمایہ کاری کی اجازت دینا ہوگی تاکہ معاشی ترقی کے اہداف حاصل کر سکیں۔ موجودہ وزیر اعظم اور لیبر پارٹی کے امیدوار” کیون رڈ” کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا زرعی ملک ہے اور اپنی زراعت کو بہتر راستے پر گامزن کر کے معاشی ترقی کے تمام اہداف حاصل کرنے میں کامیاب ہو سکتے ہیں۔