امریکی صدر براک اوباما کو اس بات کا یقین ہے کہ شامی حکومت نے ہی کیمیائی ہتھیار استعمال کئے ہیں، فوج کی جانب سے ممکنہ حملوں کے آپشنز مل گئے ہیں، لیکن ابھی فیصلہ نہیں کیا۔ پبلک براڈ کاسٹنگ سروس کو ایک خصوصی انٹرویو میں صدر اوباما نے کہا کہ امریکی حکام کو یقین ہے کہ حزب اختلاف کے پاس کیمیائی ہتھیار نہیں ہیں اور دمشق پر ہونے والے حملے بشار الاسد کی حکومت نے ہی کئے ہیں۔
شام میں ایسی حکمت عملی اختیار کرنا چاہتے ہیں جس سے عراق کی صورتحال دہرائی نہ جائے اور جنگ لمبی نہ ہو۔ صدر اوباما نے کہا کہ محدود فوجی حملوں کا مقصد مستقبل میں شامی فوج کو کیمیائی ہتھیار استعمال کرنے سے باز رکھنا ہے۔