اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے کے لئے سیاسی جماعتوں کو دی گئی ڈیڈ لائن آج ختم ہو رہی ہے۔ 250 میں سے صرف 32 سیاسی جماعتوں نے ریکارڈ جمع کرا یا ہے۔
الیکشن کمیشن کے ترجمان کے مطابق مسلم لیگ ن، ایم کیو ایم، جمعیت علمائے اسلام ف، عوامی مسلم لیگ، پختوانخواہ ملی عوامی پارٹی، پیپلز پارٹی شہید بھٹو، تحریک استقلال، سمیت 32 سیاسی جماعتوں نے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرا دی ہیں۔ پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ق اور تحریک انصاف سمیت 218 پارٹیوں نے ریکارڈ جمع نہیں کرایا۔