کراچی میں امن کیلئے تاجر سندھ حکومت پر دبا جاری رکھیں، ممنون حسین

Mamnoon Hussain

Mamnoon Hussain

نو منتخب صدر ممنون حسین نے کہا ہے کہ کراچی میں قیام امن کے لئے تاجر برادی سندھ حکومت پر دبا جاری رکھیں۔ وفاق ہر قسم کی مدد فراہم کرے گا۔ کراچی چیمبر آف کامرس کے عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے نومنتخب صدر ممنون حسین کا کہنا تھا کہ امن کا قیام کراچی سمیت پورے ملک کے لئے بہت ضروری ہے۔ ملک کے حالات بہت خراب ہیں جنہیں ٹھیک کرنے میں وقت لگے گا۔

انہوں نے کہا کہ سابقہ حکومت کے آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کی وجہ سے بجلی مہنگی کی جا رہی ہے۔ ساڑھے تین سال بعد بجلی سستی کرنا شروع کر دیں گے۔ ممنوں حسین نے کہا کہ تھرکول کے کوئلے سے فوری طور پر بجلی پیدا نہیں کی جاسکتی، سستی بجلی پیدا کرنے کے لئے کوئلہ درآمد کرنا پڑے گا۔