حکومت غیر سنجیدہ، ایک وزیر آتا ہے، دوسرا چلا جاتا ہے: خورشید شاہ

Khurshid Shah

Khurshid Shah

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد اہم معاملات میں ایوان کو اعتماد میں نہ لینے پر اپوزیشن جماعتوں نے قومی اسمبلی کے اجلاس سے واک آٹ کر دیا۔ خورشید شاہ کہتے ہیں حکومت کا رویہ سنجیدہ نہیں ایک وزیرآتا ہے تو دوسرا چلا جاتا ہے۔

اسپیکر ایاز صادق کی صدارت میں قومی اسمبلی کا اجلاس جاری تھا کہ وزرا کی عدم موجودگی پر شیخ رشید ایوان سے واک آٹ کر گئے دیگر اپوزیشن جماعتوں نے بھی ان کی پیروی کی اور اہم معاملات پر اعتماد میں نہ لینے کا الزام عائد کرتے ہوئے پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم اور تحریک انصاف نے بھی کارروائی کا بائیکاٹ کر دیا۔ قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ لائن آف کنٹرول اور شام کی صورتحال حکومتی بینچوں کے لئے اہم نہیں۔ تحریک انصاف کے شاہ محمود قریشی نے بھی ان کے موقف کی حمایت کی۔