مفاہمتی پالیسی کو کمزوری نہ سمجھا جائے، ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی

MQM

MQM

ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا کہنا ہے کہ مفاہمتی پالیسی کو کمزوری نہ سمجھا جائے،فوج بلانے کا مطالبہ آئین اور جمہوری اقدام کے مطابق ہے۔متحدہ میں کوئی عسکری ونگ نہیں،کراچی امن و امان کے حوالیسے کابینہ اجلاس میں شرکت کے حوالیسے کوئی رابطہ نہیں کیا گیا۔ کارکنوں اورعوام کی ٹارگٹ کلنگ اور شہر میں امن کی مخدوش صورتحال پر تشویش اور مذمت کرتے ہوئے رابطہ کمیٹی نے ایک بار پھر کراچی میں فوج بلانے کا مطالبہ کر دیا۔

رابطہ کمیٹی کا کہنا ہے کہ خاموشی کو کمزدوری نہیں سمجھا جائے،فوج بلانے سے نہیں بلکہ حکومت کی دہشت گردوں کی سرپرستی کرنے سے جموہریت کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ رابطہ کمیٹی کا کہنا تھا کہ متحدہ کے مطالبے کو سازش قرار دینے والوں کے دور میں فوج کشی کی گئی،ڈی جی رینجرز کے بیان پر متحدہ رابطہ کمیٹی نے کہا کہ انکی جماعت میں کوئی عسکری ونگ نہیں،جبکہ کراچی کے حوالے سے کابینہ کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے حوالیسے وفاق نے کوئی رابطہ نہیں کیا۔

دھر کھارادر میں ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بننے والے متحدہ کارکن کو شہدا قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ ایم کیو ایم نے سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعلی سندھ اور وزیر اعظم سے قاتلوں کی گرفتار ی اور فوری ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے۔