وفاقی پولیس نے اسلام آبادکو محفوظ بنانے کے لیے نیا سیکیورٹی پلان تشکیل دے دیدیا ہے۔ سکندرکیس کے بعدوفاقی وزارت داخلہ اسلام آباد کی سیکیورٹی کے حوالے مسلسل سوچ وبچار میں مصروف ہے۔ وزارت داخلہ کی ہدایت پر پولیس نے اسلام آباد کو محفوظ بنانے کے لیے سیکورٹی پلان تیار کرنا شروع کردیا ہے ،پولیس ذرائع کے مطابق اسلام آباد کی سیکیورٹی کے لیے نئی گاڑیاں، لیزرگن، ٹیزرگنز خریدنے اور ایک سو چونسٹھ ناکوں کو محفوظ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے.
پولیس ذرائع کے مطابق اسلام آباد کے ناکوں پر نگرانی کے لئے کیمرے لگانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے پولیس سیکیورٹی پلان کو حتمی شکل دیکرجلد وزیرداخلہ کو پیش کردے گی۔