سکھر (جیوڈیسک) سکھر کی تحصیل صالح پٹ میں مگرمچھ کا بچہ کھیتوں میں گھس آیا۔ نارا کینال سے آنے والے اس بچے کو مقامی افراد کی مدد سے واپس نہر میں چھوڑ دیا گیا۔ سکھر کی تحصیل صالح پٹ میں کل سے ایک مادہ مگرمچھ اور اس کے بچے کی اطلاع تھی۔ آج صبح مگرمچھ کی کھیتوں میں موجودگی کی تصدیق ہوئی تواسے پکڑنے کی سر توڑ کوششیں شروع کی گئیں۔
فائر بریگیڈ کی مدد سے کئی گھنٹوں تک پانی نکالا گیا، مادہ مگرمچھ تو فرار ہو گئی لیکن سخت جدوجہد کے بعد بالاخر میاں مگرمچھ کا ایک بچہ ہاتھ آ گیا۔ مقامی افراد کے مطابق ناراکینال کی آرڈی 125 کے مقام پر تقریبا سوسے زائدمگرمچھ ہیں جن کی بھرپور افزائش ہو رہی ہے اور یہ وہاں سے آیا ہے۔ اِسی لئے اس ننھے مگرمچھ کو بھی کو ہنسی خوشی واپس پانی میں چھوڑ دیا گیا۔