مائیکل ڈگلس اور کیتھرین زیٹا جونز میں علیحدگی

Michael Douglas

Michael Douglas

امریکی فلم انڈسٹری کی معروف جوڑی مائیکل ڈگلس اور کیتھرین زیٹا جونز کے درمیان 13 سال بعد علیحدگی ہو گئی ہے۔ جرمن خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی اداکار مائیکل ڈگلس اور اور ان کی برطانوی نژاد اہلیہ کیتھرین زیٹا جونز کے درمیان 13 سال بعد علیحدگی ہو گئی ہے۔ دونوں نے 2000 میں شادی کی تھی۔ پہلی بیوی سے علیحدگی اختیار کرنے پر انہیں 44 ملین ڈالر بھی ادا کرنے پڑے تھے۔

مائیکل ڈگلس ان دنوں گلے کے سرطان میں مبتلا ہیں اور اس بیماری میں تھوڑا بہت افاقہ بتایا جاتا ہے۔ مائیکل ڈگلس اور کیتھرین زیٹا جونز کے 2 بچے بھی ہیں جن کی عمریں بالترتیب 13 اور 10 برس ہیں۔ مائیکل ڈگلس کی عمر 68 برس ہے اور ان کی برطانوی نژاد اہلیہ کیتھرین زیٹا جونز کی عمر 43 برس ہے۔ دونوں اداکاروں میں سے کسی نے بھی طلاق یا علیحدگی کی کوئی عرضی سول عدالت میں جمع نہیں کروائی۔ ڈگلس اور زیٹا جونز کے ایک قریبی دوست نے نام مخفی رکھتے ہوئے غیر ملکی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ دونوں ایک دوسرے سے بہت محبت کرتے ہیں اور وہ شادی کو بچانے کے لئے کچھ وقت اکیلے گزارنا چاہتے ہیں۔

واضع رہے کہ مائیکل ڈگلس اور کیتھرین زیٹا جونز کی رواں برس اپریل سے کسی بھی مقام پر اکھٹے کوئی تصویر نہیں اتاری گئی۔ کیتھرین زینٹا جونز ڈپریشن کی مریضہ ہیں۔ اپنے ڈپریش کے مسئلے کو عام کرنے پر بھی وہ ڈگلس پر برہم ہوئی تھیں۔ دونوں کے قریبی دوست کا کہنا ہے کہ یہ ضرور ہے کہ ڈگلس اور ان کی بیوی کے درمیان اعتماد کو ٹھیس پہنچنے کے بعد معاملات گہرے ضرور ہوئے ہیں۔ ایسے اندازے بھی لگائے گئے ہیں کہ مائیکل ڈگلس اور کیتھرین زیٹا جونز کچھ وقت علیحدہ رہنے کے بعد اپنے ازدواجی مسائل پر قابو پا لیں گے۔