مفتی نعیم کی کراچی کو فوج کے حوالے کرنے کے مطالبے کی حمایت

Mufti Naeem

Mufti Naeem

کراچی (جیوڈیسک) جامعہ بنوریہ عالمیہ کے مہتمم مفتی محمد نعیم نے الطاف حسین کی جانب سے کراچی کو فوج کے حوالے کرنے کے مطالبے کی حمایت کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ شہر میں بدامنی عروج پر ہے۔ مفتی نعیم، مولانا عبدالحمید، مولانا غلام رسول اور دیگر علمائے کرام نے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ وفاقی حکومت کی خاموشی کی وجہ سے کراچی کے حالات روز بروز بدتر ہوتے جارہے ہیں۔

شہریوں کا قتل عام معمول بن چکا ہے۔ الطاف حسین کا مطالبہ صحیح ہے اور کراچی کے تمام طبقہ فکر کے لوگ اس کی حمایت کرتے ہیں۔ سیاسی جماعتیں اپنی سیاست چمکانے کیلئے الطاف حسین پر تنقید نہ کریں۔