گوجرانوالہ (جیوڈیسک) گوجرانوالہ میں تھانہ واہنڈو کے علاقے میں دیرینہ دشمنی نے چار افراد کی جان لے لی جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔ گوجرنوالہ میں تھانہ واہنڈو کے علاقے میں دو خاندانوں کی دیرینہ دشمنی نے انسانیت کا چہرہ مسخ کرکے رکھ دیا۔ قدرتی آفت سیلاب کے مارے پانی سے تو بچ نکلے لیکن انسانیت سوز درندگی سے نہ بچ سکے اور گولی سے موت ان کا مقدر بن گئی۔
پولیس کے مطابق دو خاندانوں میں زمین کے تنازعے پر گزشتہ کئی دہائیوں سے دشمنی چلی آرہی ہے اور دشمنی کی جڑیں اتنی مضبوط ہو چکی ہیں کہ دونوں خاندان ایک دوسرے کے خون کے پیاسے ہوگئے ہیں۔ متوفی چار افراد نے گزشتہ برس دشمن خاندان کے دو افراد کو گولی مار کر قتل کر دیا تھا۔ اور یہی واقعہ آج ان چار افراد کی موت کا سبب بنا۔