مستحکم افغانستان پاکستان کے مفاد میں ہے : امریکا

USA - Afghanistan - Pakistan

USA – Afghanistan – Pakistan

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکا نے افغان صدر حامد کرزئی کے دورہ پاکستان کو خوش آئند قرار دیا ہے۔ واشنگٹن میں پریس بریفنگ کرتے ہوئے امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ماریہ ہیرف نے بتایا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان براہ راست مذاکرات کی امریکا حمایت کرتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مستحکم افغانستان ہی پاکستان کی سلامتی کے مفاد میں ہے۔