کراچی (جیوڈیسک) سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں کراچی بے امنی کیس کی سماعت آج دوبارہ ہوگی جبکہ لارجر بینچ نے وفاق کا موقف جاننے کے لیے اٹارنی جنرل آف پاکستان کو طلب کیا ہے۔ سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس،جسٹس افتخار محمد چوہدری، جسٹس جواد ایس خواجہ، جسٹس گلزار احمد، جسٹس اطہر سعید اور جسٹس شیخ عظمت سعید پر مشتمل لارجر بنچ کراچی بے امنی کیس کی سماعت کرے گا۔
کراچی امن وامان عملدرآمد کیس میں سپریم کورٹ کی لارجر بینچ نے کراچی میں قیام امن سے متعلق وفاق کا موقف جاننے کیلئے آج اٹارنی جنرل آف پاکستان کو طلب کرتے ہوئے چیف سیکریٹری سندھ سے وفاق اور وزیر اعلی سندھ کو بے امنی کے خاتمے کیلئے لکھے گئے خطوط کی تفصیلات پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔