بلوچستان بدامنی اور لاپتہ افراد کیس، سپریم کورٹ کا تحریری حکم نامہ

Supreme Court

Supreme Court

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد سپریم کورٹ نے بلوچستان بدامنی اور لاپتہ افراد کیس میں تحریری حکم نامہ جاری کر دیا ہے۔ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ اٹارنی جنرل کے مطابق 60 افراد مبینہ طور پر ایف سی نے اٹھائے ہیں۔

آئی جی ایف سی نے متعلقہ اہلکاروں کو ڈی آئی، سی آئی ڈی کے حوالے کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ قانون نافذ کرنے والی تمام ایجنسیوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ زیر حراست لاپتہ افراد کو ظاہر کریں۔