لاہور (جیوڈیسک) لاہور پولیس نے بجلی چوری میں ملوث 20 سے زائد میٹر ریڈرز اور ان کے ساتھیوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ ملزم ماہانہ لاکھوں روپے کما رہے تھے۔ پنجاب حکومت نے بجلی بحران پر قابو پانے کے لیے جہاں نئے منصوبوں پر کام شروع کرنے اعلان کیا ہے وہیں بجلی چوروں اور محکمے میں موجود کالی بھیڑوں کے گرد بھی گھیرا تنگ کرنا شروع کر دیا ہے۔
لاہور پولیس نے مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر 20 سے زائد میٹر ریڈرز اور ان کے ساتھیوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس نے عملے کی ملی بھگت سے بجلی چوری کرنے والے کئی افراد کو گرفتار کر کے۔ ان کے خلاف بھی مقدمات درج کر لیے ہیں۔ ڈی آئی جی لاہور رائے طاہر کا کہنا ہے کہ بجلی چوری میں ملوث افراد کے خلاف آپریشن بلا امتیاز جاری رہے گا اور ملزموں کے چالان عدالتوں میں پیش کرکے انھیں قانون کے مطابق سزا دلوائی جائے گی۔