اے این پی کیخلاف غیر اعلانیہ آپریشن شروع کر دیا گیا: اے این پی

ANP

ANP

کراچی (جیوڈیسک) عوامی نیشنل پارٹی سندھ نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے اے این پی کے خلاف غیر اعلانیہ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ ترجمان اے این پی سندھ کا کہنا ہے کہ شہر کے مختلف علاقوں سے اے این پی کے کارکنوں اور عہدیداروں کو پولیس اٹھا کے لے جا رہی ہے مگر صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن لا علمی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

ترجمان اے این پی نے بتایا کہ ملیر اور قائد آباد سمیت شہر کے دیگر علاقوں سے گرفتار کئے گئے اے این پی کے عہدیداروں کو رہا نہیں کیا گیا تو حالات کی ذمہ دار ی حکومت سندھ پر عائد ہو گی۔ عوامی نیشنل پارٹی نے صدر زرداری سے اپنے ورکروں کی بلا جواز گرفتاری کے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔