کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں متحدہ قومی موومنٹ کے کارکنوں کی گرفتاری پر ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے شدید مذمت کی ہے۔ متحدہ سے تعلق رکھنے والے سینیٹرز نے وفاقی وزیر داخلہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایم کیو ایم کے رہنماں اور کارکنوں کی غیرقانونی گرفتاریوں کا نوٹس لیں۔ رات ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا لندن اور کراچی میں مشترکا اجلاس ہوا جس میں پارٹی دفاتر پر چھاپوں کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں کراچی کے مختلف علاقوں سے ایم کیو ایم کے کارکنوں کی گرفتاری کے واقعات کی شدید مذمت کی گئی۔
ایم کیو ایم کے سینیٹرز نے اپنے مشترکا بیان میں کہا کہ حکومت سندھ نے ایم کیوایم کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کیلئے شہربھر میں غیرقانونی چھاپوں اور گرفتاریوں کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔ انہوں نے وفاقی وزیرِ داخلہ چوہدری نثار سے مطالبہ کیا کہ ایم کیوایم کے رہنماں اور کارکنوں کی گرفتاری اور ان کے گھروں پر غیرقانونی چھاپوں کے دوران اہل خانہ سے نا مناسب سلوک کا نوٹس لیا جائے۔ ایم کیو ایم کے اراکینِ قومی اسمبلی نے بھی حکومت سے مطالبہ کیا کہ چھاپوں کا سلسلہ فی الفور بند اور متحدہ کے گرفتار کارکنوں کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔