بغداد: بم دھماکوں میں 71 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

Baghdad

Baghdad

عراقی دارالحکومت بغداد میں بم دھماکوں میں ہلاکتوں کی تعداد ستر سے زائد ہوگئی جبکہ متعدد افراد زخمی ہیں۔ بغداد ایک مرتبہ پھر دھماکوں کی آواز سے گونج اٹھا، سلسلہ وار بم دھماکوں کے نتیجے میں درجنوں افراد ماریگئے ہیں۔

پولیس اور طبی حکام کے مطابق ان دھماکوں کے نتیجے میں سینکڑوں افراد زخمی ہیں۔ دارالحکومت بغداد کا شمال مغربی ضلع الکاظمیہ سب سے زیادہ متاثر ہوا جہاں مختلف دھماکوں کے نتیجے میں کئی افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔