بہاول نگر (جیوڈیسک) بہاول نگر میں غیرت کے نام پر پھوپی اور دادی کو قتل کرنے والے مفرور ملزم نے ایک اور شخص کو قتل کردیا۔چشتیاں کے نواحی علاقے قبول فتانی میں 5 روز قبل 3افراد نے ملزم اجمل کی پھوپی کو اغوا کرنے کی کوشش کی۔ملزمان نے مزاحمت پر اجمل کے چچا محمد یار کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے۔ جس کے بعد اجمل غیرت کے نام پرپھوپی اور دادی کوقتل کرکے فرار ہو گیا۔
بعد میں مفرور قاتل نے بستی برالاں میں جا کر پھوپی کو اغوا کرنے والے ملزمان کی پشت پناہی کرنے پرایک زمیندار کو فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا جو اسپتال لیجاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گیا۔ واقعہ کے بعد ملزم فرار ہو گیا ہے۔ پولیس نے دونوں واقعات کی ایف آئی آر درج کر کے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔