برازیل میں پاور بلیک آوٹ، آٹھ ریاستوں پر اندھیرا چھا گیا

Brazil

Brazil

برازیلیا (جیوڈیسک) برازیل میں پاور بلیک آوٹ، آٹھ ریاستوں پر اندھیرا چھا گیا جنگلوں میں لگنے والی آگ سے برازیل کی شمال مشرقی ریاستوں کو بجلی کی ترسیل کی لائنیں متاثر ہوئی ہیں۔ برازیل میں بدھ کو بڑے پیمانے پر پاور بلیک آوٹ کے نتیجے میں شمال مشرقی آٹھ ریاستیں تاریکی میں ڈوب گئیں۔

آئندہ برس فٹ بال ورلڈ کپ کی میزبانی کرنے والے 12 میں سے تین شہر انہی ریاستوں میں ہیں۔ بجلی فراہم کرنے والے سرکاری ادارے او این ایس نے کہا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں دھیرے دھیرے بجلی کی فراہمی بحال ہو رہی ہے۔جنگلوں میں لگنے والی آگ کو اس بلیک آوٹ کی وجہ قرار دیا جا رہا ہے جس سے بجلی کی ترسیل کی لائنیں متاثر ہوئیں۔