فوک گلوکار پرویز مہدی کی آٹھویں برسی

Parvez Mehdi

Parvez Mehdi

لاہور (جیوڈیسک) پرویز مہدی نے بے شمار غزلوں اورگیتوں کو زندگی بخشی ممتاز غزل گو اور فوک سنگر پرویز مہدی کی آٹھویں برسی آج منائی جا رہی ہے ۔بے شمار گیتوں اور غزلوں کو زندگی بخشنے والے پرویز مہدی کو خراج عقیدت پیش کررہے ہیں۔ پرویز مہدی کا تعلق کلاسیکی گھرانے سے تھا، پرویز مہدی نے باقاعدہ شاگردی اختیار کی اور کئی سال استاد کی خدمت میں گزارے۔

پرویز مہدی کے لہجے کو کئی بھارتی فلموں میں بھی کاپی کیا گیا۔ دلیرمہدی انہیں اپنا استاد مانتے ہیں۔ پرویز کی گائیگی میں جدائی اور وچھوڑے کا رنگ بہت نمایاں تھا۔ پرویز مہدی ایک سچا اورکھرا فنکار، اسے نہ جانے کیوں دور بہت دور جانے کی جلدی تھی۔