کاہنہ پریس کلب کا تعزیتی اجلاس، سینئر صحافی غلام مرتضیٰ مرحوم کے لئے فاتحہ خوانی اور دُعا مغفرت کی گئی

لاہور : گزشتہ روز پریس کلب کاہنہ میں ایک تعزیتی اجلاس منعقد ہوا، اجلاس کی صدارت صدر پریس کلب کاہنہ سید زاہد حسین نے کی، دیگر شرکاء میں کالم نگار وسینئر صحافی ایم اے تبسم، چیرمین پریس کلب کاہنہ احمد حفیظ، سینئر وائس چیرمین عمر شفیق ملک، جنرل سیکرٹری فدا حسین جٹ، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری امتیاز علی شاکر، سینئر نائب صدر اشفاق احمد بھٹی۔

سینئر صحافی مرید حسین سیال، یوسف نجمی۔ محمد رضا ایڈوکیٹ، غلام مصطفی بھٹی اور اشفاق رانجا شامل تھے۔ شرکاء نے رائل نیوز کے سینئر نیوز ایڈیٹر غلام مرتضیٰ جو حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگئے تھے کی صحافتی خدمات کو سرہاتے ہوئے کہا کہ صحافت کی دنیا میں اُن کا نام ہمیشہ زندہ رہے گا۔اجلاس میں مرحوم کے لئے فاتحہ خوانی، دُعا مغفرت کے ساتھ 5منٹ کے لئے خاموشی بھی اختیار کی گئی۔