حضرت خواجہ صوفی محمد نقیب اللہ شاہ کا 19واں سالانہ عرس مبارک یکم ستمبر سے شرو ع ہو گا

مصطفی آباد : حضرت خواجہ صوفی محمد نقیب اللہ شاہ کا 19واں سالانہ عرس مبارک یکم ستمبر سے شرو ع ہو گا، انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی،ترجمان آستانہ عالیہ نقیب آباد شریف۔ تفصیلات کے مطابق معروف روحانی بزرگ اور سلسہ نقیبیہ کے بانی حضرت خواجہ صوفی محمد نقیب اللہ شاہ کا 19 واں سالانہ عرس مبارک آستانہ عالیہ نقیب آباد شریف قصور میں یکم ستمبر سے چار ستمبر تک نواحی گائوں بھلو میں منعقد ہو گا۔

جس کی صدارت سجادہ نشین آستانہ عالیہ نقیب آباد شریف کرنل (ر) صوفی عظمت اللہ شاہ نقیبی کریں گے۔ ترجمان آستانہ عالیہ محمود خاں کے مطابق ضلعی انتظامیہ، پولیس ودیگر محکمہ جات کی جانب سے انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔ ہر سال کی طرح اس سال بھی ملک کے طول و عرض و دنیا بھر سے لاکھوں زائرین شرکت کریں گے۔