دوسرا ون ڈے : زمبابوے کی پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ

Second ODI

Second ODI

پاکستان (جیوڈیسک) ہرارید وسرے ایک روزہ انٹرنیشنل میچ میں زمبابوے نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ ہرارے اسپورٹس کلب میں کھیلے جارہے میچ کیلئے پاکستان نے ایک تبدیلی کی ہے اور حارث سہیل کی جگہ عبدالرحمان کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔

جبکہ زمبابوے نے پہلے ون ڈے کی فاتح ٹیم کو ہی برقرار رکھا ہے۔ تین میچوں پر مشتمل سیریز میں میزبان ٹیم کو ایک۔ صفر کی برتری حاصل ہے۔ آج کے میچ میں زمبابوے کی کامیابی کی صورت میں۔

میزبان ٹیم پاکستان کے خلاف پہلی مرتبہ کوئی ون ڈے سیریز جیت جائے گی جبکہ پاکستان کو سیریز اپنے نام کرنے کیلئے دونوں میچ جیتنا ہوں گے۔ تیسرا اور آخری ون ڈے اسی گرانڈ پر 31 اگست کو کھیلا جائے گا۔