ملتان (جیوڈیسک) سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کے دور اقتدار میں ملتان میں شروع ہونے والے مختلف ترقیاتی کاموں میں 5 بڑے منصوبے ابھی تک مکمل نہیں ہو سکے ہیں۔ ملتان کی اہم اور مصروف ترین شاہراہ بوسن روڈ کی تعمیر کا کام سال 2012 کی پہلی سہ ماہی میں مکمل ہوناتھا لیکن مقررہ مدت کے ڈیڑھ سال بعد بھی یہ پایہ تکمیل کونہیں پہنچا جبکہ انتظامیہ 4 مرتبہ اس کی تکمیل کی تاریخ کا اعلان کرچکی ہے۔ ایک بوسن روڈ ہی نہیں چوک رشیدہ آباد فلائی اوور، چوک قذافی ، ناگ شاہ فلائی اوور اور سدرن بائی پاس پربھی جاری کام تاحال ادھورے پڑے ہیں۔
ان منصوبوں کو بھی گزشتہ سال مکمل ہونا تھا۔میگا پراجیکٹس ہیں ان کے ساتھ جو ہماری کمٹ منٹس ہیں۔ وفاقی حکومت کے ساتھ مختلف فورمز پر ڈس کس کر چکے ہیں وہ قائم ہیں جہاں جہاں زیر تعمیر کام ہیں ان کو جلد مکمل کرلیا جائے گا۔ فنڈز کی کمی ہو یا تعمیراتی کمپنیوں کی سست روی، وجہ کچھ بھی ہواس کا خمیازہ شہریوں کو ہی بھگتنا پڑتا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ملتان میں جاری میگا پروجیکٹس کی تکمیل میں سیاست کو آڑے نہیں آنا چاہیے اورانھیں جلد از جلد مکمل ہونا چاہیے۔